آيسسكو كی شركت سے "خوبصورت ترين مينار" كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

IQNA

آيسسكو كی شركت سے "خوبصورت ترين مينار" كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

14:04 - April 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1908833
بين الاقوامی گروپ: "COJEP International" كونسل "يورپ كی سماجی يكجہتی كے لئے اسلامی آرگنائزيشن "IMCOSE"، OIC اور يورپ كونسل كی كوششوں سے "خوبصورت ترين مينار" كے موضوع پر منعقد ہونے والے مقابلے میں آيسسكو شركت كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ISESCO" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ میں "يورپ كے پبلك مقامات پر اسلامی آرٹ كی خوبصورتی سے آگاہی" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس مقابلے كا مقصد پوری اسلامی آرٹ كی تبليغ و ترويج اور اسلامی آرٹ كی خوبصورتی كے بارے میں يورپی شہريوں كو آگاہ كرنا ہے۔
اس مقابلے كے منصفين ۱۹ اپريل كو اكٹھے ہو كر بہترين مينار كا انتخاب كریں گے ۲۰ اپريل كو فرانس كے شہر اسٹرسبورگ میں يورپی پارليمنٹ كے دفتر میں ايك پريس كانفرنس كے دوران اس نتيجے كا اعلان كيا جائے گا۔
561813

نظرات بینندگان
captcha