آيسسكو نے حفظ قرآن كريم سنٹرز كے تربيتی پہلو كی ترقی كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

آيسسكو نے حفظ قرآن كريم سنٹرز كے تربيتی پہلو كی ترقی كی ضرورت پر زور ديا ہے

14:02 - April 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1908839
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كے نمائندے "يوسف ابودقۃ" نے يمن میں حفظ قرآن كريم كے پہلے سالانہ اجتماع میں حفظ، تجويد اور قرائت قرآن كريم كے صحيح قواعد اور طريقوں كی وضاحت اور عالم اسلام میں حفظ قرآن كريم سنٹرز كے تربيتی پہلو كی توسيع كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "سبا نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے نمائندے "يوسف ابودقۃ" نے ۱۳ اپريل كو حفاظ قرآن كريم كے اجتماع میں حفظ، تجويد اور قرائت قرآن كريم كے صحيح قواعد كی وضاحت اور عالم اسلام میں قرآنی سنٹرز كے تربيتی پہلو كی توسيع كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مختلف ممالك كے تجربات اور جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كے ذريعے حفظ اور قرائت قرآن كريم كو مفيد اور منظم كرنے كے لئے منصوبوں كی تدوين كرنی چاہیے۔
562672

نظرات بینندگان
captcha