تركی میں "اسلامی طب كی تاريخ" كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "اسلامی طب كی تاريخ" كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:43 - April 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1911855
بين الاقوامی گروپ: تركی كی استنبول يونيورسٹی میں ۲۵ اكتوبر سے ۲۸ اكتوبر تك "اسلامی طب كی تاريخ" كے موضوع پر پانچواں بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ISHIM2010" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی يونيورسٹيوں كے بعض اساتذہ اور ڈاكٹروں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد اسلامی طب كی ترقی كے بارے میں معلومات اور نظريات كا تبادلہ كرنے كے مواقع فراہم كرنا اور عالمی طب میں اس كی اہميت، اسلامی اور مغربی طب كے درميان تعاون، میڈيكل تعليم كی ترقی، اسلامی ممالك میں میڈيكل انسٹیٹيوٹز اور اسلامی طب كی تاريك كے بارے میں تاريخ نوشتہ جات، دستاويزات اور خطی نسخوں كے بارے میں تحقيق اور ان دستاويزات كی ايك جامع اور مكمل فہرست تيار كرنا ہے۔
567403

نظرات بینندگان
captcha