مسلمان ماؤں كی ايك اہم ذمہ داری نئی نسل كو جديد ٹيكنالوجی سے آگاہ كرنا ہے: پاكستانی دانشور خاتون

IQNA

مسلمان ماؤں كی ايك اہم ذمہ داری نئی نسل كو جديد ٹيكنالوجی سے آگاہ كرنا ہے: پاكستانی دانشور خاتون

13:47 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913703
بين الاقوامی گروپ: اس نكتے پر توجہ كرنا انتہائی ضروری ہے كہ مسلمان ماؤں كو چاہیے كہ وہ نئی نسل كو جديد ٹيكنالوجی سےآگاہ كرنے كے علاوہ عالم اسلام كی مشكلات كو ختم كرنے كے لئے ان كی تربيت كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كی ايك مسلمان خاتون بشری رحمان نے ۲۶ اپريل كو مسلمان دانشور خواتين كے بين الاقوامی سيمينار كی ظہر سے پہلے كی نشست میں اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان ماؤں كو اپنے عميق اور گہرے سوچ وبچار كے ذريعے ايك راہ حل تلاش كرنا چاہیے كہ كس طرح وہ مغربی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں اپنی تہذيب كی حفاظت كریں اور نئی نسل كو گمراہی سے بچائیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اكيسویں صدی ايك ايسی صدی ہے كہ جس میں مسلمانوں كو خواب غفلت سے بيدار ہونا چاہیے كيونكہ اس وقت مسلمانوں كے خلاف مختلف قسم كے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور جہاد كو شدت پسندی كہا جا رہا ہے اور اس دور میں مغربی میڈيا اپنے تمام تر تكبرو نخوت كے ساتھ اس غلط معنی كی ترويج كرنے كی كوشش كر رہا ہے۔
568864

نظرات بینندگان
captcha