امارات میں "تفسير موضوعی قرآن كريم" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

IQNA

امارات میں "تفسير موضوعی قرآن كريم" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

13:59 - April 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1913712
بين الاقوامی گروپ: امارات كی شارجہ يونيورسٹی كےفيكلٹی آف الہيات و اسلامی مطالعات میں ۲۵ اپريل كو "تفسير موضوعی قرآن كريم''، "واقعيات اور اہداف" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی اور عربی ممالك كے ۵۰ سے زائد مفسر قرآن، دانشوروں اور محققين نے شركت كی ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں مسلمانوں كی زندگی میںتفسير موضوعی قرآن كريم كی اہميت، تفسير موضوعی قرآن كريم میں موجود طريقے، آكیڈمی ريسرچ میں تفسير موضوعی كی حقيقت اور تفسير موضوعی قرآن كے انسائيكلوپیڈيا كی تدوين جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گياہے۔
568725

نظرات بینندگان
captcha