المصطفی(ص) يونيورسٹی كے قرآن وحديث اولمپك كے انچارج "حسين اسدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس اولمپك میں شركت كرنے كے لئے ناموں كا اندراج مئی كے دوسرے عشرے سے شروع ہو كر ۱۰ جون تك جاری رہے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اولمپك كے اس مرحلے میں كچھ چھوٹی چھوٹی تبديلياں بھی كی گئی ہیں۔
اسدی نے كہا كہ اس اولمپك میں زبانی، تحريری اور اسی طرح تاليفات جيسے امتحانات منعقد ہوں گے۔
انہوں نے كہا كہ اس اولمپك كے ابتدائی زبانی اور تحريری امتحان نومبر كے اواسط اور فائنل امتحان نومبر كے آخری عشرے میں منعقد ہوں گے۔
570210