المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے قرآن وحديث اولمپك كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے قرآن وحديث اولمپك كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز

16:03 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914655
قرآنی سرگرمياں گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سولہویں قرآن وحديث اولمپك میں ناموں كے اندراج مئی كے دوسرے عشرے میں شروع ہو رہا ہے۔
المصطفی(ص) يونيورسٹی كے قرآن وحديث اولمپك كے انچارج "حسين اسدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس اولمپك میں شركت كرنے كے لئے ناموں كا اندراج مئی كے دوسرے عشرے سے شروع ہو كر ۱۰ جون تك جاری رہے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اولمپك كے اس مرحلے میں كچھ چھوٹی چھوٹی تبديلياں بھی كی گئی ہیں۔
اسدی نے كہا كہ اس اولمپك میں زبانی، تحريری اور اسی طرح تاليفات جيسے امتحانات منعقد ہوں گے۔
انہوں نے كہا كہ اس اولمپك كے ابتدائی زبانی اور تحريری امتحان نومبر كے اواسط اور فائنل امتحان نومبر كے آخری عشرے میں منعقد ہوں گے۔
570210

نظرات بینندگان
captcha