كربلا كی "اہل بيت(ع)" يونيورسٹی كی عربی يونيورسٹيوں كی يونين میں ركنيت

IQNA

كربلا كی "اہل بيت(ع)" يونيورسٹی كی عربی يونيورسٹيوں كی يونين میں ركنيت

16:19 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914665
بين الاقوامی گروپ: كربلا كی "اہل بيت(ع)" يونيورسٹی كے سربراہ "عبود جودی الحلی" نے عربی يونيورسٹيوں كی يونين میں اس يونيورسٹی كی ركنيت كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "عبود جودی الحلی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ عربی يونيورسٹيوں كی يونين نے ۲۷ اپريل كو اپنے ايك پيغام كے ذريعے كربلا كی اہل بيت(ع) يونيورسٹی كی اس يونين میں ركنيت كا اعلان كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كربلا كی اہل بيت(ع) يونيورسٹی عراق كی پہلی پرائيوٹ يونيورسٹی ہے جو اس يونين كی ركن بنی ہے۔
الحلی نے آخر میں كہا ہے كہ كربلا كی اہل بيت(ع) يونيورسٹی كی اس يونين میں ركنيت عراق كے علمی معاشرے كے لئے ايك بہت بڑی كاميابی ہے۔
570403

نظرات بینندگان
captcha