بعض اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے خلاف امتيازی سلوك پر امام جمعہ قطيف كی شديد نكتہ چينی

IQNA

بعض اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے خلاف امتيازی سلوك پر امام جمعہ قطيف كی شديد نكتہ چينی

14:16 - May 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1915433
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ دانشور اور قطيف كے امام جمعہ "حسن الصفار" نے بعض اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے خلاف عربی ممالك كے امتيازی سلوك كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيو زچينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حسن الصفار نے اس بارے میں كہا كہ بعض اسلامی مذاہب كےپيروكاروں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے اور انہیں دينی اور مذہبی اعمال كی انجام دہی سے ممانعت پر خاموشی جائزہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مساوات اور برابری كے قيام كے ذريعے عربی ممالك میں فرقہ بندی كے مسائل كو حل كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
حسن الصفار نے كہا كہ وحدت فورم كا اصلی مقصد اسلامی معاشرے كے مختلف گروپوں كے درميان روابط كو صحيح كرنا، مختلف قسم كے اختلافات كے مقابلے میں اسلامی معاشرے كی حمايت اور معاشرے كے كلی مفادات كی ترقی ہے۔
ياد رہے كہ حسن الصفار نے اسلامی فورم میں اجتہاد كے بين الاقوامی سيمينار میں یہ باتیں كی ہیں۔
570957
نظرات بینندگان
captcha