ماسكو میں "اسلامی معيشت اور سرمایہ كاری" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ماسكو میں "اسلامی معيشت اور سرمایہ كاری" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:09 - May 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1916003
بين الاقوامی گروپ: روس كے دارالحكومت ماسكو "Renaissance Moscow Monarch Centre " ہوٹل میں ۲۶ اور ۲۷مئی كو روس كی سرمایہ كاری كی آٹھ بڑی كمپنيوں كی شركت سے "اسلامی معيشت اور سرمایہ كاری" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islamicbanking كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد روس كے موجودہ فنانشل نظام كے لئے ايك طاقتور جانشين كےعنوان سے اسلامی معيشت اور اسلامی شريعت كےمطابق فنانشل نظام كے بارے میں اس ملك كے لوگوں كی معلومات میں اضافہ كرنے كا جائزہ لينا ہے۔
اسی طرح اس نشست میں حلال مصنوعات كے بازار میں سرمایہ كاروں كو جذب كرنےكے طريقوں اور روس كے بازار میں اسلامی معشيت كے استحكام كے حصول كو درپيش مشكلات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
571434

نظرات بینندگان
captcha