چيچنيا كے دينی سنٹر میں تعليم قرآن كريم كے كورس كا انعقاد

IQNA

چيچنيا كے دينی سنٹر میں تعليم قرآن كريم كے كورس كا انعقاد

14:21 - May 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1928615
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ چيچنيا كے مسلمانوں كی معنوی كونسل كی كوششوں سے ۲۲ جون سے اس ملك كے دينی سنٹرز میں قرآنی كريم كا تعليمی كورس شروع ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ansar كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پورے چيچينيا كی ۴۶۰ سے زائد مساجد اور دينی سنٹرز میں اس سال طلباء كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كريم كی كلاسیں منعقد ہو رہی ہیں۔
ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد، بچوں اور جوانوں كو قرآن كريم كی تعليم كی طرف راغب كرنا، سيرہ نبوی(ص) سے آگاہی، دين اسلام كے اصولوں كو تعليم دينا اور مختلف اديان كے پيروكاروں كے ساتھ امن كی زندگی گزارنے كے آداب كی تعليم دينا ہے۔
584665

نظرات بینندگان
captcha