بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی وزارت اوقاف كے شعبہ خواتين سرگرميوں كی انچارج "كفاح الرملی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قرآن كريم كی مختلف سورتوں كی تلاوت كے ذريعے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطينی خواتين ۱۰ جولائی تك ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كا اندراج كروا سكتی ہیں۔
كفاح الرملی نے كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كی ايك شرط ۲۵ سال سے زيادہ عمر كا نہ ہونا اور فقط ايك شعبہ میں حصہ لينا ہے۔
595237