بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے alhudainstitute سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كنیڈا میں "الہدی" اسلامی سنٹر كے دفتر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس تعليمی كورس كا مقصد قرآن كريم كے مختلف پہلووں سے مسلمانوں كو زيادہ سے زيادہ آگاہ كرنا ہے۔
اس تعليمی كورس میں شركت كرنےوالے افراد كو حفظ، قرائت، تفسير، قرآن كريم كی زبانی خوبصورتيوں سے آگاہی، تجويد كے قواعد سے استفادہ كرتے ہوئے قرائت قرآن اور حضرت محمد(ص) كی سيرت طيبہ جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
593914