امام علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے ايام میں نجف اشرف میں ايرانی قونصل خانے كا افتتاح

IQNA

امام علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے ايام میں نجف اشرف میں ايرانی قونصل خانے كا افتتاح

13:05 - June 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1941064
ثقافتی گروپ: ۱۳ رجب المرجب كو حضرت امام علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے ايام میں نجف اشرف میں ايرانی قونصل خانے كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نجف اشرف میں ايرانی قونصل خانے كے قونصلیٹ "محی الدين نجفی" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ نجف اشرف كے تاجروں، عوام، حكام اور دينی مراجع نے اس ايرانی قونصل كے افتتاح پر خوشی كا اظہار كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ نجف اشرف میں ايرانی قونصل خانے كے افتتاح سےدو طرفہ تعلقات كو تقويت، دونوں ممالك كے زائرين كے ويزے میں سہولت اور تجارتی امور كو تقويت ملے گی۔
598033

نظرات بینندگان
captcha