بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iidr" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی قرآنی مطالعاتی اكیڈمی (BAQS) كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نشست میں سورہ يوسف(ع) كے مختلف پہلووں كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس نشست میں سورہ يوسف(ع) كی تعليمات كے بارے میں معلومات، انسانوں كی شخصيت كی تشكيل میں زندگی كی مشكلات كی وضاحت اور پروردگار سے رابطے كے استحكام اور ايمان كی تقويت كے لئے عملی طريقہ كار جيسے موضوعات كا جائزہ بھی ليا جائے گا۔
606113