بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Saphirnews" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے تجارتی سكول "ESSEC" اور سوئٹزرلينڈ كے شہر زوريخ كی يونيورسٹی كی شركت سے منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی سيمينار كا مقصد اسلامی مصنوعات كے لئے ماركیٹنگ كے طريقہ كار كا جائزہ اور مناسب اسلامی تجارتی ناموں كا انتخاب كرنا ہے۔
اس سيمينار كو منعقد كرنے والے افراد نے تمام مسلمان اور غير مسلم تاجروں اور ماہرين كو اس سيمينار میں شركت كرنے كی دعوت دی ہے تاكہ دنيا كے مختلف ممالك میں اسلامی مصنوعات كے بازار كو وسعت كے طريقوں كے بارے میں اپنی تجاويز سے آگاہ كر سكیں۔
617306