ملائيشيا میں "ماركیٹنگ اور اسلامی تجارتی نشان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں "ماركیٹنگ اور اسلامی تجارتی نشان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:19 - July 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1959127
ثقافتی گروپ:ملائيشيا كی ملايا يونيورسٹی كے فيكلٹی آف تجارت اور آڈٹ كی كوششوں سے ۲۹ اور ۳۰ نومبر كو اس ملك كے دارالحكومت كوالالمپور میں "ماركیٹنگ اور اسلامی تجارتی نشان" كے موضوع پر پہلا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Saphirnews" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے تجارتی سكول "ESSEC" اور سوئٹزرلينڈ كے شہر زوريخ كی يونيورسٹی كی شركت سے منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی سيمينار كا مقصد اسلامی مصنوعات كے لئے ماركیٹنگ كے طريقہ كار كا جائزہ اور مناسب اسلامی تجارتی ناموں كا انتخاب كرنا ہے۔
اس سيمينار كو منعقد كرنے والے افراد نے تمام مسلمان اور غير مسلم تاجروں اور ماہرين كو اس سيمينار میں شركت كرنے كی دعوت دی ہے تاكہ دنيا كے مختلف ممالك میں اسلامی مصنوعات كے بازار كو وسعت كے طريقوں كے بارے میں اپنی تجاويز سے آگاہ كر سكیں۔
617306

نظرات بینندگان
captcha