اسپين كے علاقے "كیٹالونيا" كی اسلامی آرگنائزيشنز كے نمائندون كا اجتماع

IQNA

اسپين كے علاقے "كیٹالونيا" كی اسلامی آرگنائزيشنز كے نمائندون كا اجتماع

12:18 - July 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1959128
ثقافتی گروپ: اسپين كے خودمختار علاقے "كیٹا لونيا" كی ۲۵ اسلامی آرگنائزيشنز كے نمائندے ۱۸ جولائی كو اس ملك كے شہر "بارسلونا" میں اكٹھے ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ucide كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسپين كے خودمختار علاقے كیٹا لونيا كے چار صوبوں كی اسلامی آرگنائزيشنز كے نمائندے اكٹھے ہو كر اس علاقے كے مسلمان معاشرے كی ضرورتوں، ترقيوں اور مشكلات كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
كیٹا لونيا كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے سربراہ "محمد قيدونی" نے اس پروگرام میں اپنی تقرير كے دوران اسلامی انسٹیٹيوٹز كے نمائندون كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اس يونين كے مد نظر اہداف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمارا ايك اہم ہدف علاقے اور صوبے كی سرگرميوں میں اسلامی اداروں اور انجمنوں كے كردار كو بہتر سے بہتر بنانا ہے لہذا ہمیں چاہیے كہ كیٹا لونيا كے علاقے كی ثقافتی اور سماجی ترقی میں مسلمانوں كے بنيادی كردار كو پيش كریں۔
617474
نظرات بینندگان
captcha