بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی انجمن حلال اور تركی غذائی مصنوعات كی اسٹينڈرڈ آرگنائزيشن كی شركت سے منعقد ہونے والی اس بين الاقوامی نمائش میں ۲۵ غير ملكی اور ۲۰ ملكی كمپنيوں نےشركت كرتے ہوئے اپنی غذائی مصنوعات كو پيش كيا تھا۔
ملائيشيا، مصر، سعودی عرب، بحرين،ہندوستان، امريكہ، روس، ايران، عراق، انڈونيشيا، پاكستان، بنگلہ ديش، كويت، قطر، عمان، يمن، متحدہ عرب امارات، ہالينڈ فن لينڈ، برطانیہ اور فرانس كی غذائی حلال مصنوعات كی كمپنيوں كے نمائندوں نے اس بين الاقوامی نمائش میں شركت كی تھی۔
668089