بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ 'الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآنی سنٹر "الانزجۃ" كی اطلاعات كی انچارج "مہا المجہوری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان قرآنی كورسز میں ۶۲۳ طالبات شركت كر رہی ہیں جو ايك سال كی مدت میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كا كورس كریں گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان تعليمی كورسز كے ساتھ ساتھ اعجاز قرآن، قرآنی متشابہات كا فہم، قرآن كريم كی سورتوں كی شناخت اور آيات كو روايت كرنے كی مہارت اور ان سورتوں سے مربوط داستانوں كے بارے میں تدريس بھی كی جائے گی۔
670786