بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اليكٹرانك روزنامہ "سبق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مدينہ منورہ كے ہال "ريماس" میں قرآن كريم اور سنت كے سائنسی اعجاز كی انجمنوں كی ركن خواتين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مدينہ منورہ كی بعض علمی اور سماجی شخصيات نے شركت كی ہے۔
مدينہ كی انجمن اعجاز سائنسی قرآن كی خواتين كمیٹی كی انچارج "بلقيس الشريف ناصر" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ دور میں تبليغ كا ايك موثر وسيلہ اور دينی الہی كی تبليغ كے لئے جذب كرنے كا بہترين طريقہ قرآن وسنت كے سائنسی اعجاز كی وضاحت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد شرعی قوانين كی بنا پر قرآن وسنت نبوی كے سائنسی اعجاز كے حقائق كی وضاحت كرنا ور خداوند متعال كی جانب دعوت كے لئے ان علمی حقائق سے استفادہ كرنا ہے۔
677455