بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے گذشتہ روز او آئی سی میں فلسطين كے نمائندے اور سعودی عرب میں فلسطين كے سفير جمال الشويكی كے ساتھ ملاقات كے دوران اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے فلسطينی عوام كی حمايت كا يقين دلايا اور صہيونی حكومت كے ساتھ مذاكرات مسترد كرنے كو سراہا۔
اكمل الدين احساناوغلو نے فلسطين كو اسلامی سربراہی كانفرنس كے نزديك انتہائی اہميت كا حامل قرار ديتے ہوئے كہا كہ مقبوضہ سرزمين پر یہودی بستيوں كی تعمير تشويش ناك امر ہے اور اس كے لیے فلسطينی عوام كے مكمل حمايت كی ضرورت ہے۔
اسلامی سربراہی كانفنرس كے سيكرٹری جنرل نے فلسطينی دھڑوں سے اپيل كی كہ اندرونی اختلافات كا بھلا كر فلسطين كے خلاف اسرائيلی سازشوں كا ڈٹ كا مقابلہ كریں۔
691906