آيات فيسٹيول، قرآنی فن پاروں اور آرٹ كے شاہكاروں كی حمايت كا بہترين ذريعہ ہے

IQNA

آيات فيسٹيول، قرآنی فن پاروں اور آرٹ كے شاہكاروں كی حمايت كا بہترين ذريعہ ہے

12:42 - December 06, 2010
خبر کا کوڈ: 2043121
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآنی امور میں وزير ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے قائم مقام حجۃ الاسلام و المسلمين حميد محمدی نے قرآنی موضوعات كے بارے میں منعقد ہونے والے فيسٹيولز كے مجموعے "آيات" كو قرآن مجيد كے بارے میں تدوين پانے والے فن پاروں اور شاہكاروں كی حمايت كا بہترين ذريعہ قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزير ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے قرآنی امور میں قائم مقام اور قرآنی سرگرميوں كی ترويج و توسيع كے مركزی ادارے كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين حميد محمدی نے لكڑی كے تختوں سے بنائے جانے والے انمول قرآن مجيد كی تقريب رونمائی كے موقعہ ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی سرگرميوں كی ترويج ، توسيع اور ھماھنگی كے مركزی ادارے كی كوشش ہے كہ قرآن مجيد كے بارے میں فن پارے تخيلق كرنے والے افراد اور ان كے شاہكاروں كو ملكی سطح پر متعارف كروائیں۔
انہوں نے كہا كہ وزارت ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے اختيار میں ابھی كوئی قرآن ميوزيم نہیں ہے اس لیے ان فن پاروں كو خريدنے كا اقدام نہیں كيا جارہا ليكن مختلف شہروں میں فيسٹيول منعقد كركے ان فن پاروں كی بھرپور حمايت كی جائے گی۔
706750
نظرات بینندگان
captcha