مسلمان طلباء كے عالمی قرآنی مقابلے اسلام كی اہانت كرنے والوں كا دندان شكن جواب ہے،احمد نعينع

IQNA

مسلمان طلباء كے عالمی قرآنی مقابلے اسلام كی اہانت كرنے والوں كا دندان شكن جواب ہے،احمد نعينع

14:59 - December 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2043985
بين الاقوامی گروپ: معروف مصری قاری احمد نينع نے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاوقوامی مقابلوں كو اسلام اور قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كرنے والوں كے لیے دندان شكن جواب قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جج كے فرائض انجام دينے والے مصر كے معروف قاری قرآن احمد احمد نينع نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ طلباء كے مقابلوں كی صورت میں مغرب كے شدت پسند عناصر كو ان كی انتہائی گھٹيا اور پست حركتوں كا جواب دينا بہت ہی بہترين اور منطقی جواب ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی طرف سے قرآنی مقابلوں كا اہتمام اس بات كی علامت ہے كہ ايراناپنی نئی نسل كو قرآن مجيد كی روشنی میںپروان چڑھارہا ہے اور پوری دنيا كو یہ پيغام دے رہا ہے كہ مشرق وسطی كے مسلمان قرآن مجيد كے عاشق و پروانے اور قرآن كی تلاوت اور حفظ كے شوقين ہیں۔
707006
نظرات بینندگان
captcha