بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قطر كے دارالحكومت دوحہ میں شيخ غانم بن علی آل ثانی قرآنی مقابلے جاری ہیں اور اسی دوران نابينا حفاظ كے درميان بھی مقابلوں كا اہتمام كيا گيا ہے۔ تفصيلات كے مطابق نابيناؤں كے مخصوص قرآن سنٹرز میں سے النور قرآن سنٹر اور بنت عبد المطلب قرآن سنٹر كے نابينا حافظوں كے درميان حفظ قرآن كے مختلف سطح كے مقابلے منعقد ہونگے۔
ياد رہے كہ قطر میں ہونے والے شيخ غانم بن علی آل ثانی مقابلوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد طلباء اور طالبات شركت كرہی ہیں اور ان مقابلوں كا پہلا مرحلہ آج ختم ہوگيا ہے۔ مقابلوں كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ شيخ خالد بن محمد بن غانم آل ثانی نے مزيد بتايا كہ طالبات كے مقابلے كا پہلا مرحلہ گذشتہ روز اختتام پذير ہوچكا ہے۔
718617