بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آذربائيجان كے معروف شيعہ عالم دين كو گذشتہ شب پوليس نے بلاوجہ اپنی حراست میں لے ليا۔ الحاج ذوالفقار ميكائيل زادہ كی بلاوجہ گرفتاری كی خبر سنتے ہی مختلف مذہبی تنظيموں كے كے اركان آبشوران تھانے كے باہر جمع ہوگئے اور الحاج ذوالفقار ميكائيل زادہ كی گرفتاری كے خلاف مظاہرہ كيا۔
الحاج شيخ ذوالفقار ميكائيل زادہ كی گرفتاری كے خلاف مظاہرہ كرنے والوں كے خلاف پوليس نے كاروائی كرتے ہوئے مزيد افراد كو اپنی حراست میں لے ليا۔
ياد رہے كہ پوليس كے خلاف مظاہرہ كرنے كے نتيجہ میں گرفتار ہونے والوں میں آذربائيجان كی مذہبی و قومی جماعت كے سرگرم رہنما مہدی محمد اوف بھی شامل ہیں۔
727207