ملائشيا میں اسلامی اقتصادی منڈيوں اور معاشی ترقی كے بارے میں كتاب كی اشاعت

IQNA

ملائشيا میں اسلامی اقتصادی منڈيوں اور معاشی ترقی كے بارے میں كتاب كی اشاعت

14:19 - January 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2063663
بين الاقوامی گروپ: اسلامی شريعت كی عالمی تحقيقاتی اكیڈمی (ISRA) كی جانب سے اسلامی اقتصادی منڈيوں كے بارے میں لكھی جانے والی كتاب اسی سال بازار میں آجائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی شريعت كی عالمی تحقيقاتی اكیڈمی (ISRA) كی جانب سے لكھی جانے والی كتاب كيگاماس كمپنی ملائشيا كی طرف سے شائع كی جارہی ہے اور اميد كی جارہی ہے كہ اسی سال كے دوران ہی یہ كتاب شائقين كے ہاتھوں میں ہوگی۔
ملائشين خبررساں ايجنسی برناما كی رپورٹ كے مطابق كيگاماس كمپنی كے علمی ماہرين ابھی اس كتاب كے منابع ماخذ اور ديگر موضوعات كا جائزہ لے رہے ہیں۔
كاگاماس كمپنی كے سربراہ كانگ سواند نے اس سلسلہ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عالمی اقتصادی بازار میں اسلامی اقتصاد كی بڑھتی ہوئی مانگ كے پيش نظر اميد كی جارہی ہے كہ یہ كتاب اسلامی اقتصاديات كے بارے میں بنيادی كتابوں كی كمی كو پورا كرنے میں اہم كردار ادا كرے گی۔
728551


نظرات بینندگان
captcha