بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی كے نمائندے اوركربلا كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد احمد صافی نے نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران كہا كہ عراق نمام اسلامی ممالك كے ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری كا خواہاں ہے۔
عراقی خبررساں ايجنسی نون كی رپورٹ كے مطابق امام جمعہ سيد احمد صافی نے كہا كہ صدام كی آمريت كے خاتمے كے بعد علاقے میں ايسے حالات پيدا ہوگئے جن كی وجہ سے عراق تنہائی كا شكار ہوچلا تھا ليكن اب حالات معمول پر آرہے ہیں ۔ ايسی صورت حال تمام لوگوں كو مل كر كوشش كرنا چاہیے تاكہ عراق اپنے حقيقی مقام كو حاصل كرسكے۔
انہوں نے كہا كہ عراق كو اپنے كھوئے ہوئے ماضی كی طرف لے كر جانے میں بغداد میں منعقد ہونے والی عرب رہنماؤں كی كانفرنس اہم كردار ادا كرے گی۔
730367