بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نيويارك مسجد اور اسلامی ثقافتی سنٹر كے نئے منتخب ہونے والے ايگزيكٹو ڈائريكٹر عبداللہ عظمی امريكی شہری ہیں جو واشنگٹن میں پيدا ہوئے اور بيس سال سے اسلامی رہنما كے عنوان سے امريكہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بروكلن يونيورسٹی سے آركیٹيكچرنگ میں تعليم حاصل كی ہے اور اب تك بہت سے اہم منصوبوں پر كام كرچكے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز كی رپورٹ كے مطابق عبداللہ عظمی نے اپنے انتخاب كے بعد اس عزم كا اظہار كيا كہ وہ نيويارك اور امريكہ كے مسلمانوں كے لیے اس عظيم منصوبے كے ذريعہ اہم اور مچبت اقدامات اٹھائیں گے۔
ياد رہے كہ یہ مسجد ورلڈ ٹریڈ سنٹر كی تباہ شدہ عمارت كے قريب تعمير كی جارہی ہے جس كی وجہ سے بعض امريكی شہريوں اور مذہبی حلقوں كی جانب سے اعتراض كيا گيا تھا۔
730785