صہيونی حكومت كی جانب سے قدس شريف میں تعميرات جاری ركھنے كا فيصلہ، ايك نيا تعميراتی منصوبہ منظور كرنےكی كوشش!

IQNA

صہيونی حكومت كی جانب سے قدس شريف میں تعميرات جاری ركھنے كا فيصلہ، ايك نيا تعميراتی منصوبہ منظور كرنےكی كوشش!

8:05 - January 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2066446
بين الاقوامی گروپ: دنيا بھر كے آزادی پسند عوام اور بعض اسلامی ممالك كی جانب سے اعتراض كے باوجود اسرائيلی حكومت قدس شريف كے علاقے گيلو میں ايك بڑے تعميراتی منصوبے كو منظوری كے لیے پيش كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی حكومت كی جانب سے منظوری كے لیے پيش كيا جانے والا تعميراتی منصوبہ پروگرامنگ كميشن كی رائے كا منتظر ہے اور اگر اسے منظور كرليا جاتا ہے تو اس كے نتيجہ میں ايك ہزار چار سو اپارٹمنٹ مشرقی قدس میں تعمير كیے جائیں گے۔
اسرائيلی اخبار ہاریٹس نے اس سلسلہ میں تحرير كيا ہے كہ اگر یہ تعميراتی منصوبہ منظور كرليا جاتا ہے تو اس كی وجہ سے دنيا بھر میں احتجاج شروع ہوسكتا ہے۔ اخبار میں یہ بھی كہا گيا ہے كہ گذشتہ سال اسرائيل نے اس علاقے میں نو سو اپارٹمنٹ تعمير كرنے كا فيصلہ كيا تھا ليكن امريكہ كی جانب سے اس كی مخالفت كی گئی تھی۔
731884
نظرات بینندگان
captcha