اسلامی بينكاری كے بارے میں قطر كے دارالحكومت دوحہ میں سيمينار

IQNA

اسلامی بينكاری كے بارے میں قطر كے دارالحكومت دوحہ میں سيمينار

13:17 - February 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2077624
بين الاقوامی گروپ: آئی سی اے آئی كے زير اہتمام قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا جس جس میں اسلامی بينكاری اور موجودہ بينكاری كے درميان موجود تفاوت كا جائزہ ليا گيا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بھارتی كمپنی آئی سی اے آئی كے زير اہتمام اسلامی بينكاری اور مروجہ بينكاری كے درميان فرق كا جائزہ لينے كے لیے منعقد ہونے والے سيمينار میں سو سے زيادہ ماہرين نے شركت كی۔
گلف ٹائمز كی رپورٹ كے مطابق سيمينار سے خصوصی خطاب اسلامی بينك كيو اين بی كے سربراہ مصدق الملك نے كيا ۔ انہوں نے اپنے خطاب كے دوران اسلامی بينكاری كے اصولوں پر روشنی ڈالی اور اسلامی بينكاری كے بعض اہم پہلووں مثلاً اجارہ، مضاربہ اور شركت وغيرہ كی بھی وضاحت كی جو اس وقت بينكاری كے ميدان میں تيزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ سيمينار میں اسلامی بينكاری اور موجودہ بينكنگ سسٹم كے درميان موجود تفاوت كے بارے میں بھی تبادلہ خيال كيا گيا۔
744083

نظرات بینندگان
captcha