ہندوستان میں "تعليمات نبوی برای سلامتی جہان" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں "تعليمات نبوی برای سلامتی جہان" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

17:27 - March 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2091243
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كی اسلامی تنظيم "آواز" نے سہارنپور كے ايك سيمينار ہال میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا جس كا موضوع "تعليمات نبوی برای سلامتی جہان" تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كی اسلامی تنظيم "آواز" نے سہارنپور میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا ہے جس كا موضوع "تعليمات نبوی برای سلامتی جہان" تھا اس سيمينار كے كنويز جناب "حافظ حسين' تھے جو ہريانہ اسٹیٹ كے نامی گرامی عالم دين ہیں۔ اس كے علاوہ جناب مولانا ساجد مظاہری نے بھی اس سيمينار میں شركت كی۔
انہوں نے خطاب كرتےہوئے كہا كہ رسول خدا(ص) چاليس سال كی عمر میں مبعوث ہوئے اور انہوں نے اسلامی اخلاق كی ترويج كے لئے بہت جدوجہد كی۔ مولانا رياض ندوی نے اپنے خطاب میں كہا كہ اس وقت پوری دنيا ظلم، دوسروں كے حقوق كی پامالی جيسے اہم ترين مسائل سے دوچار ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی و نبوی تعليمات كے سہارے ان مظالم كو ختم كيا جا سكتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha