بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نامور شيعہ عالم دين شيخ فيصل العوامی نے پر امن مظاہرين پر سعودی سيكورٹی فورسز كی پر تشدد كاروائيوں كی شديد مذمت كی ہے۔ انہوں نے كہا ہے كہ دين اسلام میں اپنے حقوق كی بازيابی كے لئے پرامن احتجاج كی گنجائش موجود ہے۔
واضح رہے كہ گزشتہ جمعرات كو مظاہرين نے ايك امريكی چھاونی میں ۱۶ سال سے قيد بعض قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كيا تھا۔
اور پر امن احتجاج كيا تھا جس پر سعودی سيكورٹی فورسز نے مظاہرين كو تشدد كا نشانہ بنايا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے شيعہ نشين شہروں جن میں قطيف، احساء، ہفوف، صفوی اور العوامیہ شامل ہیں میں گزشتہ چند روز سے بھرپور عوامی مظاہرے كیے جا رہے ہیں۔
762558