بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'marocjournal.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دو روزہ نشست كو منعقد كرنے والے عہديداروں نے كہا ہے كہ اس نشست كے انعقاد كا مقصد قرآنی مطالعات كا جائزہ لينا ہے تاكہ اسے نئی نسل كے سامنے پيش كيا جا سكے۔
اس نشست كے پہلے دن شركت كرنے والے افراد نے سہولت اور قرآن كريم كی تفسير جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی ہے اور نشست كے دوسرے دن كے شركاء نے سائنسی اعجاز كو مد نظر قرار ديئے بغير قرآن كريم كی تعريف جيسے موضوع كا جائزہ ليا ہے۔
ياد رہے كہ سعودی عرب، اردن، عراق، الجزائر، ملائيشيا، امريكہ، امارات، قطر، تركی اور سوریہ كے نمائندوں نے اس سيمينار میں شركت كی ہے۔
775700