ملائيشيا كی حلال مصنوعات نمائش میں مختلف ممالك كی وسيع پيمانے پر شركت

IQNA

ملائيشيا كی حلال مصنوعات نمائش میں مختلف ممالك كی وسيع پيمانے پر شركت

21:12 - April 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2107959
ثقافتی گروپ: حلال مصنوعات كے توسيع گروپ میھاس نے اپنی ايك رپورٹ میں كہا ہے كہ ملائيشيا میں منعقد ہونے والی حلال مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش میں مختلف ممالك نے وسيع پيمانے پر شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ۷ سے ۹ اپريل تك منعقد ہونے والی نمائش میں دنيا كے مختلف ممالك نے وسيع پيمانے پر شركت كی ہے۔
كہا جاتا ہے كہ اس نمائش میں ۵۱۴ اسٹال لگائے گئے تھے جن میں سے ملائيشيا كی اپنی كمپنيوں كے ۳۵۵ اسٹال تھے۔
كہا جاتا ہے كہ ارجنٹائن، آسٹريليا، بيلجيئم، برازيل، چين، مصر، فرانس، جرمنی، ہندوستان، انڈونيشيا، ايران، جاپان، كويت، ہالينڈ، پاكستان، فلپائن، سعودی عرب، صربيا، سنگاپور، جنوبی افريقہ، سوڈان، تايوان، تھائی لينڈ، تيونس، تركی، متحدہ عرب امارات ، ويتنام اور يمن نے اس نمائش میں شركت كی ہے۔
776048

نظرات بینندگان
captcha