خواتين كی وسيع پيمانے پر شركت خطے كے عوامی انقلابات كی خاص بات ہے

IQNA

خواتين كی وسيع پيمانے پر شركت خطے كے عوامی انقلابات كی خاص بات ہے

12:10 - May 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2115119
بين الاقوامی گروہ: ايرانی قومی اسمبلی كی خاتون نمائندہ نے كل ۳۰ اپريل كو اديان،انسانی حقوق اور خواتين كے بين الاقوامی سيمينار میں خطے كے عوامی انقلابات خاص طور پر بحرينی عوام كی تحريك آزادی میں خواتين كی بھر پور شركت كو ان انقلابات كی خاص بات قرار ديتے ہوئے كہا : خواتين كی بڑی تعداد میں شركت ان تحريكوں كی سچائی كی علامت ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے نے ثقافت و روابط اسلامی كے دفتر میں منعقدہ اس سيمينار سے براہ راست اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ ايرانی اسمبلی كی كمیٹی برائے انسانی حقوق كے سربراہ نے كہا : خطے میں عوامی انقلابات كی لہر از خود ہے اور یہ بات مصر كے انقلاب میں پوری طرح سے ديكھی گئی كہ لوگ اخوان المسلمين سے بھی آگے آگے تھے ۔
784154
نظرات بینندگان
captcha