پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ڈنماركی كارٹونسٹ كے خلاف عدالتی كاروائی كا آغاز

IQNA

پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ڈنماركی كارٹونسٹ كے خلاف عدالتی كاروائی كا آغاز

12:19 - May 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2115823
بين الاقوامی گروہ : توہين رسالت كے مرتكب ڈنماركی كارٹونسٹ «كورٹ وسترگارد» كے خلاف كل بروز اتوار بمطابق ۲۵ اپريل كو غائبانہ عدالتی كاروائی كا باقاعدہ آغاز كر ديا گيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس سے نكلنے والے كثير الاشاعت اخبار «lefigaro» كے حوالے سے اخبار نويسوں اور سياسی كاركنوں كے وكيل «طارق هوامده»(Tarek Hawamdeh) سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے عدالتی كاروائی كی خبر ديتے ہوئے مزيد كہا : پيغمبر اكرم (ص ) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے اخبار ويسٹر گارڈ سميت دوسرے ڈنماركی اخبارات كے خلاف عدالتی كاروائی كا آغآز اردن كے اخبار نويسوں اور سماجی كاركنوں كی درخواست پر اردن كے شہر امان میں كر ديا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عدالت كے جج «نصير شحاده» نے گواہوں كے بيانات سننے كے لیے آئندہ پيشی آٹھ مئی تك كے لیے مؤخر كر دی ہے۔
781075
نظرات بینندگان
captcha