انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن كے عمومی اجلاس كا انعقاد

IQNA

انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن كے عمومی اجلاس كا انعقاد

12:40 - May 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2116538
بين الاقوامی گروپ : انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن كا چھٹا اجلاس ۵ مئی بروز جمعرات كو جدہ شہر میں منعقد ہو گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ SPA سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل بروز پير بمطابق ۲ مئی كو انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن كے مسؤولين نے جدہ میں ايك پريس كانفرنس كے دوران كہا كہ اس ادارے كا چھٹا اجلاس ۵ مئی بروز جمعرات كو ورلڈ مسلمز يونين كے سيكرٹری جنرل عبدالله بن عبدالمحسن التركی كی سربراہی میں منعقد ہو گا۔
ورلڈ اسلامك ريليف آرگنائزيشن كے ۲۰۰ سے زيادہ ممبران جو سعودی عرب اور دوسرے ممالك كے دانشوروں ، علماء اور پروفيسر حضرات پرمشتمل ہیں؛ اس ادارے كی چھٹی نشست میں شركت كریں گے تاكہ رواں سال میں ادارے كی سرگرمياں اور پروگرام زير غور آ سكیں ۔
اسی طرح اس اجلاس كے دوران ايك نشست " اسلامی شريعت كے ارتقا كی راہیں " كے عنوان سے منعقد ہو گی
784887
نظرات بینندگان
captcha