ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے نے فيسٹيول ہال سے خبر دی ہے كہ تركی كے ديانت پبلشرز (T.C.Diyanet işleri Başkanliĝi) كی جانب سے اس مرتبہ ۱۲۰ نئی كتابیں پيش كی گئی ہیں جن میں سے امام علی (ع) كے زندگی نامے كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے جو حضرت (ع) كی ولادت،بچپن، جوانی ، جنگوں ، فتوحات ، دوران خلافت ، حضرت فاطمہ زھرا (س) كے ساتھ ازدواج اور شہادت كے واقعات پر مشتمل ہے ۔
اسی طرح آونی الحان(Avni İlhan) كی تحرير كردہ كتابیں زندگی امام جواد(ع)، زندگی امام رضا(ع) اور زندگی امام موسی كاظم(ع) بھی ان آئمہ كی پر بركت اور نورانی زندگيوں پر خوبصورت انداز كے ساتھ روشنی ڈالتی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ تہران بك فيسٹيول میں ۲۳۰۰ ايرانی پبليشرز اور ۱۶۰۰ بيرونی پبلشرز كی جانب سے چار لاكھ كے نزديك كتابیں ركھی گئی ہیں ۔
789572