جنوبی فرانس كی مساجد نے مسلمانوں كی شوریٰ كے انتخابات كا بائيكاٹ كر ديا

IQNA

جنوبی فرانس كی مساجد نے مسلمانوں كی شوریٰ كے انتخابات كا بائيكاٹ كر ديا

8:52 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125385
بين الاقوامی گروپ : جنوبی فرانس كے علاقے (Rhône-Alpes)» كی ۸۴ فيصد مساجد نے فرانس كی سركاری شورٰی برائے مسلمانان كے انتخابات كا بائيكاٹ كر ديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr.zaman كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ (Rhône-Alpes كی مساجد كے نمائندوں نے فرانسيسی مسلمانوں كی شوریٰ (CFCM) كے انتخابی طريقہ كار پر اعتراض كی غرض سے اگلے مہينے ہونے والے انتخابات كا بائيكاٹ كيا ہے
شوریٰ كے سربراہ «عزالدين قاجی»، نے اس بارے بتايا كہ جنوبی فرانس كی صرف ۱۶ فيصد اسلامی انجمنوں نے ان انتخابات میں شركت كے لیے اپنے نام درج كروائے ہیں حالانكہ یہ تعداد ۲۰۰۸ ء میں ۸۰ فيصد تھی اس لیے ان انتخابات كا انعقاد بے معنی ہے چونكہ اب بھی جن كے نام درج ہیں وہ فرانسيسی نہیں ہیں بلكہ مراكشی ہیں ۔
794975
نظرات بینندگان
captcha