بحرينی عوام كی تحريك پر امن اور اصلاحات نافذ كروانے كے لیے ہے

IQNA

بحرينی عوام كی تحريك پر امن اور اصلاحات نافذ كروانے كے لیے ہے

19:32 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125932
بين الاقوامی گروپ : بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے كل ۲۰ مئی بروز جمعۃ المبارك كو بحرين میں نماز جمعہ كے خطبوں میں اس بات پر زور ديا كہ بحرينی عوام كی تحريك پر امن اور بحرينی قوم اصلاحات كا عمل چاہتی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے كہا : حكمرانوں كے ظلم و ستم كے سامنے قوموں كی خاموشی سے مستقبل میں ايك بہت بڑا اور ہلاكت خيز دھماكہ ہو گا ۔
بحرينی شيعوں كے قائد نے مزيد كہا : كيا پر امن رہنے كی توقع صرف قوموں سے كی جائے اور حكومتوں كو ہر طرح كے ظلم و ستم كی چھٹی دے دی جائے !!!
795391
نظرات بینندگان
captcha