پاكستان ؛ وكلا بار كی جانب سے قرآن كريم كی توہين كے خلاف مظاہرے

IQNA

پاكستان ؛ وكلا بار كی جانب سے قرآن كريم كی توہين كے خلاف مظاہرے

22:51 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125983
بين الاقوامی گروپ : صوابی شہر كے وكلا نے كل ۲۰ مئی كو نا معلوم افراد كی جانب سے قرآن كريم جلانے كے خلاف احتجاجی مظاہرے كیے ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «The News» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے صوابی كی وكلا بار كے سربراہ احمد علی خان كی قيادت میں كیے گئے ۔
پاكستانی وكلا نے صوابی كی عدالت میں اجتماع منعقد كر كے اس گھناؤنے فعل كے مرتكب افراد كو سزا دينے كا مطالبہ كيا ۔
احمد علی خان نے اپنی تقرير میں مطالبہ كيا كہ قرآن كريم كی بے حرمتی كرنے والے افراد كو جلد از جلد بے نقاب كيا جائے اور انہیں كيفر كردار تك پہنچايا جائے ۔
رپورٹ كے مطابق «مانری پايان» گاؤں میں نامعلوم افراد نے ايك دينی مدرسے پر حملہ كر كے قرآن كريم كے اسّی نسخے نذر آتش كر دئیے تھے۔
795662
نظرات بینندگان
captcha