جرمنی ؛ اسلامی تعليم و تربيت میں مصروف عمل معلمين كے لیے خصوصی شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

جرمنی ؛ اسلامی تعليم و تربيت میں مصروف عمل معلمين كے لیے خصوصی شارٹ كورس كا انعقاد

20:14 - May 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2127307
بين الاقوامی گروپ : یہ شارٹ كورس اسلامی ، تعليمی اور ثقافتی ادارے ( آيسسكو ) كے زير اہتمام جرمنی كے شہر فرانكفورت میں ۲۳ مئی بروز سوموار سے شروع ہو گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ( آيسسكو ) كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ شارٹ كورس «غرناطه» انسٹی ٹيوٹ اور جرمنی كے علماء اور مبلغين كی انجمن كے تعاون سے كروايا جا رہا ہے
یہ شارٹ كورس ۲۶ مئی تك جاری رہے گا اور اس میں جرمنی كے مختلف علاقوں سے ۲۵ مبلغ شركت كریں گے ۔
منتظمين نے اس شارٹ كورس كے اہداف میں سے مبلغين كی علمی مہارت زيادہ كرنے كے ساتھ ساتھ ان كی تشويق اور حوصلہ افزائی كرنا بتايا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ (آيسسكو ) كے نمائندے يوسف ابودقہ اس شارٹ كورس كی نظارت كے فرائض انجام دیں گے ۔
796171
نظرات بینندگان
captcha