فرانس ؛ آيسسكو اور عالم عرب انسٹی ٹيوٹ كے درميان باہمی تعاون سے متعلق نشست

IQNA

فرانس ؛ آيسسكو اور عالم عرب انسٹی ٹيوٹ كے درميان باہمی تعاون سے متعلق نشست

19:13 - May 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2130382
بين الاقوامی گروپ : تعليمی اور ثقافتی اسلامی مركز آيسسكو اور عالم عرب انسٹی ٹيوٹ كے درميان یہ نشست ۲۷ مئی بروز جمعۃ المبارك كو فرانس كے دار الحكومت پيرس میں منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں باہمی تعاون كے طريقہ كار ، اگلے عيسوی سال كے لیے آيسسكو اور عالم عرب انسٹی ٹيوٹ كے مشتركہ پروگرام ، عالم اسلام اور عرب دنيا كے دارالحكومت سے متعلق مشتركہ كانفرنسیں اور قرآن كريم كی نمائش گاہوں كے انعقاد سے متعلق غور و خوض كيا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعليم ، علوم اور ثقافت كے ادارے آيسسكو اور عالم عرب انسٹی ٹيوٹ نے ۲۰۰۳ء سے باہمی تعاون كی قرار دار پر دستخط كر كے ايك دوسرے كے ساتھ ہر ممكنہ تعاون كا آغاز كيا تھا ۔
799603
نظرات بینندگان
captcha