«كسوما يوداسموتر» كہ جو تھائی لينڈ كے ايك ٹيلی وژن چينل كی ڈائريكٹر ہیں اور ان دنوں حضرت امام خمينی (رہ) كی بائيسویں برسی كی مناسبت سے ايران كے دورے پر ہیں ؛ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مزيد كہا : میں اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی كا سادہ اور بے تكلف گھر ديكھ كر انتہائی متاثر ہوئی ہوں چونكہ تمام ممالك كے لیڈر محلات اور بنگلوں میں رہتے ہیں ليكن حضرت امام خمينی (رہ) نے اپنے پورے اقتدار كے باوجود اس سادہ زندگی پر قناعت كی كہ جس سے ان كی حكمت اور دور انديشی كا پتہ چلتا ہے ۔
803257