ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس دنيا بھر سے دينی گروہوں كے قائدين اور سربراہوں كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گی ۔
باخبر ذرائع كے مطابق اس كانفرنس كی بنياد پاپ ژان پال دوم نے جو ۱۹۷۸ ء سے ۲۰۰۵ ء تك كيتھوليك فرقے كے سربراہ رہے ؛ آج سے پچيس سال پہلے ركھی تھی ۔
پاپ كے نمائندے گابريل كاچيا نے حال میں ہی لبنانی شيعوں كی اعلیٰ مجلس كے نائب صدر آيت للہ عبد الامير قبلان كے ساتھ ملاقات كے دوران اس بارے كہا : اديان كے درميان بات چيت سے متعلق بين الاقوامی كانفرنس اس لیے منعقد كر رہے ہیں تاكہ اہل دنيا پر واضح ہو جائے كہ سبھی اديان صلح و عدالت قائم كرنا چاہتے ہیں ۔
807263