ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے ابو ظہبی سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامع مسجد شيخ زائد كے قرآن سنٹرنے اس پروگرام كی تفصيلات سے آگاہ كرتے ہوئے مزيد كہا : یہ پروگرام چار شارٹ كورسز منجملہ حفظ ، آذان ، فوٹو گرافی اور مطالعے پر مشتمل ہے اور یہ سات سال سے ۱۸ سال تك كے بچوں كے لیے مختص ہے ۔
یہ قرآنی ، دينی اور ہنری پروگرام ، امسال يكم جولائی سے ۳۱ جولائی تك جامع مسجد شيخ زائد كی لائبريری میں منعقد ہوں گے اور اس میں شركت كے لیے ۲۹ خرداد سے اميدواروں كے نام درج كیے جائیں گے ۔
ادارے كے مدير نے ان شارٹ كورسز كا ہدف نوجوانوں كی صلاحيتوں كو نكھارنے كے ساتھ ساتھ انہیں قرآن كريم كی تعليم كا شوق دلانا بتايا ہے ۔
811007