فرانس ؛ ابتدائی بچوں كو قرآن كی تعليم دينے كی غرض سے شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ ابتدائی بچوں كو قرآن كی تعليم دينے كی غرض سے شارٹ كورس كا انعقاد

14:01 - June 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2141252
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر «شاتو ـ شينون»(Château Chinon) میں مبتديوں كے لیے شروع ہونے والا یہ شارٹ كورس ۳ جولائی سے ۲۷ اگست تك جاری رہے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے اطلاع رساں ويب سایٹ «iesh» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ شارٹ كورس علوم اسلامی كے يورپين انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام شاتو شہر میں منعقد ہو گا اور اس میں تمام خواہشمند حضرات بغير سن و سال كی قيد كے شركت كر سكتے ہیں ۔
قرآن كريم كی تعليم سے متعلق یہ كلاسیں تين مرحلوں پر مشتمل ہے كہ جس میں سے ہر مرحلے كا دورانیہ دو ہفتے ہے ۔
خواہشمند حضرات ان كورسز میں شركت كے لیے «http://www.iesh.org/index.php?lang=fr» پر اپنا نام درج كر سكتے ہیں۔
اس تعليمی دورے میں كلام اللہ مجيد كی تلاوت جديد ترين ٹيكنالوجی كے ذريعے دی جائے گی اور اس كے علاوہ پورے كورس كے دوران طلبہ كو انسٹی ٹيوٹ میں رہائش اور ديگر سہوليات بھی فراہم كی جائیں گی ۔
810913
نظرات بینندگان
captcha