كربلا ؛ امام موسی كاظم (ع) كے يوم شہادت پر عام تعطيل كا اعلان

IQNA

كربلا ؛ امام موسی كاظم (ع) كے يوم شہادت پر عام تعطيل كا اعلان

19:09 - June 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2146084
بين الاقوامی گروپ : كربلا كی صوبائی انتظامیہ نے حضرت امام موسی كاظم (ع) كے يوم شہادت پر آج ۲۸ جون بروز منگل كو شہر میں عام تعطيل كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا كی صوبائی شوریٰ كے نائب صدر نے اس خبر كے ضمن میں كہا : شوریٰ نے شيعوں كے ساتویں امام حضرت امام موسیٰ كاظم ( ع) كے يوم شہادت پر عام تعطيل كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق عزاداروں كی ايك بہت بڑی تعداد چند دن پہلے سے ہی بغداد میں جمع ہو رہی ہے تاكہ آج امام موسی بن جعفر ( ع) كے يوم شہادت پر شمالی بغداد میں واقع كاظمين شہر میں عزاداری كی مجلسوں اور جلوسوں میں شركت كر سكیں ۔
816535
نظرات بینندگان
captcha