حسنی مبارك علمائے مصر كو شيعوں كے خلاف تكفيری فتوے صادر كرنے كی تشويق كرتا تھا

IQNA

شيخ الازھر نے پردہ اٹھا ديا ؛

حسنی مبارك علمائے مصر كو شيعوں كے خلاف تكفيری فتوے صادر كرنے كی تشويق كرتا تھا

22:06 - July 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2153521
بين الاقوامی گروپ : احمد الطيب نے مصر كے سياسی اور میڈيا كاركنوں كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : حسنی مبارك صیہونی حكومت كی رضا مندی حاصل كرنے كے لیے اور اسلامی امہ میں شيعہ سنی لڑائی شروع كرنے كی غرض سے مصری علماء كو شيعوں كی تكفير پر مشتمل فتوے جاری كرنے كی ترغيب دلاتا تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ altwafoq كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر نے كل ۶ جولائی كو مصر كی جماعت "الناصری" كے كاركنوں كے ساتھ ملاقات كے دوران مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كے جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے كہا : مبارك صیہونی حكومت كو راضی كرنے كے لیے اور مسلمانوں كے درميان فتنے كو ہوا دينے كے لیے مصری علماء كی تشويق كرتا تھا تاكہ شيعوں كی تكفير پر مشتمل فتوے جاری كریں ۔
824631
نظرات بینندگان
captcha